13 اکتوبر 2012 - 20:30

صہیونی ریاست نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف دیہاتوں کا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ صہیونی فوجیوں نے ان حملوں کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چودہ سالہ فلسطینی نوجوان احمد فرید کو اغواء کرلیا۔ مغربی کنارے پر صہیونی فوجیوں کے حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کے فضائی حملے میں تین فلسطنیی شہید ہوگۓ ہیں۔ غزہ پٹی کے جبالیا علاقے پر بھی اسرائيل کے میزائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقتصادی مشکلات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لۓ حالیہ دنوں میں فلسطینی علاقوں پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔

.....

/169